ملک و قوم تاریخ کے اہم دوراہے پر کھڑے ہیں عمران خان

پاکستان کو کرپٹ مافیا سے نجات دلا کرمنزل سے ہمکنار کروائیں گے، چیرمین تحریک انصاف


ویب ڈیسک August 10, 2017
خیبر پختونخوا میں کی گئی اصلاحات کو پورے ملک میں توسیع دینے کا وقت آن پہنچا ہے، عمران خان ۔ فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک و قوم تاریخ کے اہم دوراہے پر کھڑے ہیں جب کہ پاکستان کو کرپٹ مافیا سے نجات دلا کرعروج کی منزل سے ہمکنار کروائیں گے۔

پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کا اجلاس ہوا جس میں خیبر پختونخوا کے تنظیمی وحکومتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک، وزیر تعلیم عاطف خان اور کابینہ کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔

اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں کی گئی اصلاحات کو پورے ملک میں توسیع دینے کا وقت آن پہنچا ہے کیوں کہ خیبر پختونخوا تبدیلی کا محور و مرکز ہے جب کہ یکجہتی، اتحاد اور باہمی اتفاق وقت کی ضرورت اور کامیابی کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک و قوم تاریخ کے اہم دوراہے پر کھڑے ہیں تاہم پاکستان کو کرپٹ مافیا سے نجات دلا کر عروج کی منزل سے ہمکنار کروائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔