لاہور جھگی میں آتشزدگی 4 بچے جھلس کر جاں بحق

جھلس کر جاں بحق ہونے والوں میں 10 سالہ آصف، 7 سالہ نگینہ، ساڑھے 4 سالہ فرزانہ اور ڈیڑھ سالہ قاسم شامل ہیں۔


ویب ڈیسک February 12, 2013
جھلس کر جاں بحق ہونے والوں میں 10 سالہ آصف، 7 سالہ نگینہ، ساڑھے 4 سالہ فرزانہ اور ڈیڑھ سالہ قاسم شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

سبزہ زار کے علاقے میں جھگی میں آگ لگنے سے 4 بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سبزہ زار کے علاقے میں یاسین نامی مزدور بیوی اور 4 بچوں کے ساتھ ایک جھگی میں رہتا تھا، واقعے پیش آنے کے وقت یاسین اپنے بچوں کے ہمراہ گھر میں موجود تھا اور کھانا پکانے کے لئے چولھا جلا کر جیسے ہی باہر گیا کپڑے سے بنی جھگی میں آگ لگ گئی جس کی زد میں آکر 10 سالہ آصف، 7 سالہ نگینہ، ساڑھے 4 سالہ فرزانہ اور ڈیڑھ سالہ قاسم جھلس کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں