رانا ٹنگا اور بورڈ چیف نے ایک دوسرے پر پھر الزامات کی بارش کردی

اگر آئی سی سی میں دم ہے تو سماتھی پالا کے خلاف تحقیقات کرے، رانا ٹنگا


اگر آئی سی سی میں دم ہے تو سماتھی پالا کے خلاف تحقیقات کرے، رانا ٹنگا . فوٹو : فائل

KARACHI: سری لنکا کے سابق کپتان ارجنا رانا ٹنگا اور بورڈ چیف تھلنگا سماتھی پالا نے ایک دوسرے پر پھر الزامات کی بارش کردی۔

رانا ٹنگا نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے سماتھی پالا کے خود قماربازی میں ملوث ہونے کے بارے میں تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، انہوں نے کہاکہ میں کھلاڑیوں کو قصور وار قرار نہیں دے رہا بلکہ بورڈ کے چیف خود ایسی چیزوں میں ملوث ہیں، اگر آئی سی سی میں دم ہے تو اس کے خلاف تحقیقات کرے۔

دوسری جانب سماتھی پالا نے کہاکہ میرا ذاتی طور پر قماربازی کے بزنس سے کوئی تعلق نہیں ہے، رانا ٹنگا گزشتہ برس بورڈ کا سربراہ بننا چاہتے تھے، اس میں کامیاب نہیں ہوئے تو مجھے اب غیرجمہوری طریقے سے ذمہ داری سے ہٹانا چاہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں