خالد لطیف کا ٹریبیونل کو تحریری حتمی دلائل جمع کرانے سے گریز

بار بار کارروائی کا بائیکاٹ کرنے والے اوپنر خالد لطیف کو گزشتہ روز تک کی مہلت دی گئی تھی


August 10, 2017
بار بار کارروائی کا بائیکاٹ کرنے والے اوپنر خالد لطیف کو گزشتہ روز تک کی مہلت دی گئی تھی ۔ فوٹو : فائل

پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ میں ملوث خالد لطیف نے پی سی بی اینٹی کرپشن ٹریبیونل کو تحریری حتمی دلائل جمع کرانے سے گریز کیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :خالد لطیف کا ٹریبیونل کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

بار بار کارروائی کا بائیکاٹ کرنے والے اوپنر خالد لطیف کو گزشتہ روز تک کی مہلت دی گئی تھی۔ ان کے وکیل بدر عالم نے کہاکہ ہم ٹریبیونل پر اپنے تحفظات کا اظہار کرنے کیلیے 1،2 روز میں سپریم کورٹ سے رجوع کررہے ہیں، اس لیے درخواست کی ہے کہ حتمی تحریری دلائل جمع کرانے کیلیے مزید2 ہفتے کا وقت دیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں