عمران خان اور شیخ رشید کی تاحیات نااہلی کیلئے درخواست دائر

عمران خان اورشیخ رشید کے خواتین بارے اسکینڈل سامنے آچکے ہیں، درخواست گزار


ویب ڈیسک August 10, 2017
عمران خان اورشیخ رشید بطور ایم این اے آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے، درخواست گزار: فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی تاحیات نااہلی کیلئے درخواست دائر کرادی گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہورہائیکورٹ میں ایڈووکیٹ علم دین غازی کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی تاحیات نااہلی کیلئے درخواست دائرکرادی گئی ہے۔ درخواست میں الیکشن کمیشن، عمران خان اور شیخ رشید سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: ملک و قوم تاریخ کے اہم دوراہے پر کھڑے ہیں، عمران خان

درخواست گزارنے موقف اختیارکیا ہے کہ عمران خان اورشیخ رشید کے خواتین بارے اسکینڈل سامنے آچکے ہیں، ایک کتاب میں بھی دونوں کے سکینڈل کا ذکر کیا گیا ہے، عمران خان اورشیخ رشید بطور ایم این اے آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے اس لیے دونوں کو تاحیات نا اہل قراردیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں