کسی بھی ہیرو کے ساتھ کام کرنے سے انکار نہیں کیا صائمہ

پاکستانی انڈسٹری میں اب بھی ٹائم پاس پالیسی کو جاری رکھا جا رہا ہے، صائمہ


INP February 12, 2013
مل کرحکمت عملی بنائیں تو فلم انڈسٹری کو مضبوط کیا جا سکتا ہے، صائمہ۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: فلم اسٹار صائمہ نور نے کہا ہے کہ اگر فلم انڈسٹری کو مضبوط کرنا ہے تو ٹائم پاس پالیسی ختم کرنا ہو گی۔

میں نے کبھی بھی کسی ہیرو کے ساتھ کام سے انکار نہیں کیا میری وجہ سے اگر پاکستانی انڈسٹری کو فائدہ ہوتا ہے تو میرے لیے یہ اعزاز سے کم نہیں۔



اپنے ایک انٹرویو کے دوران صائمہ نور نے کہا کہ پاکستانی انڈسٹری میں اب بھی ٹائم پاس پالیسی کو جاری رکھا جا رہا ہے جس کی وجہ سے اندسٹری پائوں پر کھڑا ہونے کی بجائے ہر وقت ہچکولے کھاتی نظر آتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر ہم پلاننگ کے تحت سب مل جل کر انڈسٹری کی مضبوطی کے لیے حکمت عملی بنائیں تو یقینا انڈسٹری کو پہلے کی طرح مضبوط کیا جا سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں