کسی بھی ہیرو کے ساتھ کام کرنے سے انکار نہیں کیا صائمہ

پاکستانی انڈسٹری میں اب بھی ٹائم پاس پالیسی کو جاری رکھا جا رہا ہے، صائمہ

مل کرحکمت عملی بنائیں تو فلم انڈسٹری کو مضبوط کیا جا سکتا ہے، صائمہ۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
فلم اسٹار صائمہ نور نے کہا ہے کہ اگر فلم انڈسٹری کو مضبوط کرنا ہے تو ٹائم پاس پالیسی ختم کرنا ہو گی۔

میں نے کبھی بھی کسی ہیرو کے ساتھ کام سے انکار نہیں کیا میری وجہ سے اگر پاکستانی انڈسٹری کو فائدہ ہوتا ہے تو میرے لیے یہ اعزاز سے کم نہیں۔




اپنے ایک انٹرویو کے دوران صائمہ نور نے کہا کہ پاکستانی انڈسٹری میں اب بھی ٹائم پاس پالیسی کو جاری رکھا جا رہا ہے جس کی وجہ سے اندسٹری پائوں پر کھڑا ہونے کی بجائے ہر وقت ہچکولے کھاتی نظر آتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر ہم پلاننگ کے تحت سب مل جل کر انڈسٹری کی مضبوطی کے لیے حکمت عملی بنائیں تو یقینا انڈسٹری کو پہلے کی طرح مضبوط کیا جا سکتا ہے۔
Load Next Story