ڈاکٹر محمد علی شاہ کیلئے ستارہ امتیاز کے اعزاز کا اعلان

ڈاکٹر محمد علی شاہ کو طب اور کھیل کے شعبے میں گراں قدر خدمات کے لئے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، فرحت اللہ بابر


APP February 12, 2013
فرحت اللہ بابر نے کہا کہ ہلال امتیاز کے لئے ڈاکٹر محمد علی شاہ کا نام گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے تجویز کیا۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

ISLAMABAD:

صدر آصف علی زرداری نے طب کے شعبے میں گراں قدر خدمات پر سندھ کےسابق وزیر کھیل ڈاکٹر محمد علی شاہ کو ہلال امتیاز کے اعزاز سے نوازنے کی منظوری دے دی ہے۔


ایوان صدر کے ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ ڈاکٹر محمد علی شاہ کو طب، سماجی فلاح و بہبود اور کھیل کے شعبے میں گراں قدر خدمات کے لئے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ فرحت اللہ بابر نے کہا کہ ہلال امتیاز کے لئے ڈاکٹر محمد علی شاہ کا نام گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے تجویز کیا، انہوں نے کینسر جیسے موزی مرض میں مبتلا رہتے ہوئے بھی سماجی فلاح و بہبود کے لئے کام جاری رکھا جو قابل تحسین ہے۔


ڈاکٹر محمد علی شاہ نے کراچی میں ایک اسپتال بھی قائم کیا جس میں صاحب استطاعت افراد کے ساتھ ساتھ غریبوں کو بھی علاج و معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کی جاتی ہییں۔ ڈاکٹر محمد علی شاہ طویل عرصہ کینسر کے مرض میں مبتلا رہنے کے بعد 4 فروری کو امریکا کے ایک اسپتال میں دوران علاج انتقال کر گئے تھے۔


ڈاکٹر محمد علی شاہ کو ان کی زندگی میں صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی پرائڈ آف پرفارمنس، تمغہ امتیاز اور ستارہ امتیاز سے نوازا جا چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں