توہین عدالت کیس میں عمران خان کی درخواست مسترد جواب طلب

الیکشن کمیشن توہین عدالت کی کارروائی کا اختیار رکھتا ہے، الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک August 10, 2017
الیکشن کمیشن توہین عدالت کی کارروائی کا اختیار رکھتا ہے، الیکشن کمیشن۔ فوٹو : فائل

الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں دائرہ اختیار سے متعلق عمران خان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں نوٹس جاری کردیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی، الیکشن کمیشن نے سماعت کے موقع پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن توہین عدالت کی کارروائی کا اختیار رکھتا ہے۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا جب کہ کیس کی سماعت 23 اگست تک ملتوی کردی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج کردیا

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے توہین عدالت کے معاملہ پر الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ کارروائی کا اختیار سپریم اور ہائی کورٹ کے ججوں کے پاس ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں