آواز میں نکھار اور روانی قوالی سے ہے راحت فتح علی

نصرت فتح علی خان نے اپنی زندگی میں ہی اعلان کر دیا تھاکہ میں موسیقی میں ان کا جانشین ہوں, راحت فتح


February 12, 2013
نصرت فٹھ علی نے مجھے بیٹو ں کی طرح موسیقی سکھائی، راحت فتح علی فوٹو : فائل

نامور گائیک راحت فتح علی خان نے کہا ہے کہ میری آواز میں نکھار اور روانی قوالی کی وجہ سے ہے' بچپن سے ہی موسیقی کا شوق تھا اور دل کی مراد پوری ہو گئی ۔

ایک انٹر ویو میں راحت فتح علی نے کہا کہ میں نے موسیقی کی تربیت اپنے تایا نصرت فتح علی خان سے حاصل کی اور انھوں نے مجھے اپنے بیٹے کی طرح کلاسیکی موسیقی اور قوالی کا فن سکھایا ۔

میں جب اپنا تایا کو آٹھ سے دس گھنٹے ریاض کرتے دیکھتا تو اچھا لگتا تھا لیکن دل میں گھبراہٹ بھی ہوتی تھی کہ اگر ایسا کرنا پڑ گیا تو کیا ہوگا ۔انھوں نے کہا کہ میرے استاد نصرت فتح علی خان نے اپنی زندگی میں ہی اعلان کر دیا تھاکہ میں موسیقی میں ان کا جانشین ہوں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں