دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت درخواست خارج

الیکشن کمیشن نے دانیال عزیز کے خلاف درخواست عدم پیروی پر خارج کی


ویب ڈیسک August 10, 2017
دانیال عزیز کے خلاف درخواست گزار کی جانب سے کوئی بھی الیکشن کمیشن کے سامنے پیش نہ ہوا۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست عدم پیروی پر خارج کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما محمود احمد جوئیہ نے دانیال عزیزکے خلاف درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ دانیال عزیز نے 10 مئی کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن ہمارے ساتھ امتیازی سلوک کررہا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا دانیال عزیز کو توہین عدالت کا نوٹس

الیکشن کمیشن میں محمود جوئیہ کی درخواست پر کیس کی سماعت ہوئی تاہم درخواست گزار کی جانب سے کوئی بھی پیش نہ ہوسکا جب کہ گزشتہ سماعت پر بھی محمود جوئیہ کے وکیل ایڈووکیٹ شاہد گوندل نے کیس سے متعلق اپنا وکالت نامہ واپس لے لیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے دانیال عزیز کے خلاف درخواست عدم پیروی پر خارج کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں