منیشا کوئرالہ کا یتیم بچی کو گود لینے کا فیصلہ

میری زندگی میں جلد ایک ننھی سی بچی کا اضافہ ہوگا اور میری ادھوری زندگی مکمل ہوجائے گی، منیشا کوئرالہ


ویب ڈیسک August 10, 2017
منیشا کوئرالہ نے دسمبر میں بچی گود لینے کی منصوبہ بندی کی ہے؛فوٹوفائل

بالی ووڈ کی ناموراداکارہ منیشا کوئرالہ کے گھر بہت جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

بھارتی فلم انڈسٹری کی ماضی کی معروف اداکارہ منیشا کوئرالہ کا شمار بالی ووڈ کی خوبصورت اداکاراؤں میں ہوتا ہے، من موہنی صورت والی منیشا کوئرالہ نے 90 کی دہائی میں اپنی اداکاری سے لوگوں کو دیوانہ بنایا ہواتھا، فلموں میں بے تحاشا کامیابی سمیٹنے والی منیشا کی نجی زندگی مشکلات اور مصیبتوں سے بھری پڑی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: منیشا کوئرالہ کی ناکام شادی کا ذمہ دار کون ؟

 



منیشا 2010 میں نیپالی بزنس مین سمراٹ دہل سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں تاہم دو سال بعد ہی شوہر کے ساتھ اختلافات کے باعث ان کی شادی شدہ زندگی کا خاتمہ ہوگیا اوراسی سال وہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگئیں، لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور اپنا علاج جاری رکھا، منیشا آج نہ صرف صحت مند ہیں بلکہ انہوں نے فلم ''ڈئیر مایا'' کے ذریعے بالی ووڈ میں واپسی بھی کی ہے اور اب انہوں نے زندگی کی طرف ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے بچہ گود لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سنی لیون کے گھر ننھے مہمان کی آمد

بھارتی میڈیا کے مطابق منیشا کوئرالہ بہت جلد ایک بچی گود لینے کا ارادہ رکھتی ہیں، جس کی تقریباً تمام کارووائی مکمل کرلی گئی ہے انہوں نے بچی گود لینے کے بارے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال کے آخر میں میری زندگی میں ایک ننھی سی بچی کا اضافہ ہوجائے گا جس کے بعد میری ادھوری زندگی مکمل ہوجائے گی، میں اس وقت کا بے صبری سے انتظار کررہی ہوں۔

واضح رہے کہ منیشا کوئرالہ ان دنوں سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں فلم میں وہ سنجے دت کی والدہ نرگس کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی جب کہ رنبیر کپور، سونم کپور اور پاریش راول بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سنی لیون نے بھی ایک یتیم بچی گود لی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں