محبت کے عالمی دن پر کراچی میں خصوصی تقاریب کا اہتمام ہوگا

کراچی میں منعقدo تقاریب میں شرکت کے لیے دیگر شہروں سے فنکار کراچی پہنچنا شروع ہوگئے۔

ویلنٹائن ڈے کے موقع پر کراچی میںس احل سمندر پر خصوصی تقاریب منعقد ہوں گی۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

محبت کے عالمی دن کے موقع پر کراچی میں خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا ۔

کراچی کے ساحل سمندر پر 2013میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے فنکار سالگرہ منائینگے. 14فروری کوکراچی میں منعقد ہونے والی تقاریب میں شرکت کرنے کے لیے فنکار لاھور،فیصل آباد،اسلام آباداورملتان سے کراچی پہنچنا شروع ہوگئے گزشتہ سال جن فنکاروں نے زندگی ساتھ گزارنے کا فیصلہ کیا تھا وہ فنکار بھی ان تقاریب کا حصہ ہونگے۔




رواں سال ڈرامہ انڈسٹری کے کئی فنکاروں نے ڈرامے کی کہانیوں کو سچ کرتے ہوئے ایک دوسرے کو اپنا جیون ساتھی چناتھا۔ان فنکاروں میں ناہیدشبیر،اداکار کنور ارسلان،فاطمہ آفندی،شہروز سبزواری،سعدیہ امام،ودیگر شامل ہیں اداکارہ فاطمہ آفندی کہتی ہیں کہ محبت کے عالمی دن کے موقع پر میں خد اکا شکراداکرونگی کہ اس نے مجھے میری سوچ کے مطابق ہمسفر عطا کیا اداکار کنور ارسلان کا کہنا ہے کہ میرے لیے یہ بات بہت اہم ہے کہ محبت کے اس عالمی دن پر میں اپنے چاہنے والے کے ساتھ ہونگا گزشتہ سال جب یہ دن آیا تو میں نے فاطمہ کے ساتھ رہنے کا خواب دیکھا تھا اس سال یہ خواب پوراہوچکا ہے ہم14فروری کو ساتھ ساحل سمندر پر گزاریں گے۔
Load Next Story