محب وطن تاجراورسرمایہ کاربھارت کے جھانسے میںنہ آئیں منور حسن

بھارت ہر سطح پرپاکستان کوغیرمستحکم کرنیکی سازشوں میںمصروف ہے، امیر جماعت اسلامی

بھارت ہر سطح پرپاکستان کوغیرمستحکم کرنیکی سازشوں میںمصروف ہے، امیر جماعت اسلامی۔ فوٹو رائٹرز

جماعت اسلامی پاکستان کے امیرسید منورحسن نے بھارتی وزارت تجارت کی طرف سے پاکستانی شہریوںاورتاجروں کوبھارت میںسرمایہ کاری کی اجازت دینے کی خبر پرتبصرہ کرتے ہوئے محب وطن پاکستانی تاجروں اورسرمایہ کاروںسے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت کے جھانسے میںنہ آئیں۔ ہندو بنیاہمیشہ اپنا مفاد سوچتا ہے وہ پاکستان کاخیرخواہ نہیں بلکہ دشمن نمبرایک ہے جوہرسطح پرپاکستان کوغیرمستحکم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے۔


منورحسن نے کہاکہ بھارت کی دلچسپی ہی یہ ہے کہ پاکستان کے حالات بہترنہ ہوں اور ہم سب کچھ بھارت سے منگوانے پرمجبورہوں۔بھارت کی ساری دلچسپیاں ریجن میں اپنی تھانیداری قائم کرنے پر مرکوز ہیں ۔امریکا اس کی پشت پناہی کر رہاہے اور پاکستانی حکمران اپنے عملی اقدامات سے بھارت کی ''بالادستی'' قائم کرنے کے لیے پوری طرح کوشاںہیں۔ ملک میںبجلی اورگیس کامصنوعی بحران پیدا کر کے پاکستانی سرمایہ کاروںکوملک چھوڑنے پرمجبورکردیاگیا۔ چالیس فیصد انڈسٹری پہلے ہی بنگلہ دیش منتقل ہوچکی ہے باقی ماندہ کو بھارت اپنے ہاں منتقل کرنے کے لیے آفرکر رہاہے۔

Recommended Stories

Load Next Story