لندن میں وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی برطانیہ کے وزیر اعظم سے ملاقات

وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے پاکستان کو یورپی منڈیوں تک رسائی دینے پر برطانوی وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔


ویب ڈیسک February 12, 2013
برطانوی وزیر اعظم نے ملاقات میں افغانستان میں امن کی بحالی کے حوالے سے پاکستان کی خدمات کو سراہا۔ فوٹو: اے ایف پی

RAWALPINDI: لندن میں وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی برطانوی ہم منصب سےملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت نقصان اٹھایا ہے، انہوں نے افغانستان میں امن کی بحالی کے حوالے سے پاکستان کی خدمات کو بھی سراہا۔

اس موقع پروزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے اور اس حوالے سے ہم افغان امن کونسل کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، انہوں نے افغان سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی کو ٹریننگ کے زریعے بہتر بنانے پر بھی زور دیا۔

وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے پاکستان کو یورپی منڈیوں تک رسائی دینے پر برطانوی وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں برطانیہ کی حکومت کی خدمات کو بھی سراہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |