خیبرایجنسی کی وادی راجگال سے دہشتگردوں کا صفایا کردیا گیا ترجمان پاک فوج

عسکریت پسندوں سے خالی کرانے کے بعد وادی راجگال کی مکمل کلئیرنس کا عمل جاری ہے، میجر جنرل آصف غفور


ویب ڈیسک August 10, 2017
14 ہزار فٹ کی بلندی پر اسلحہ وگولہ بارود کی فراہمی آسان نہ تھی، میجر جنرل آصف غفور۔ فوٹو : فائل

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خیبرایجنسی کی وادی راجگال سے دہشت گردوں کا صفایا کردیا۔

سرکاری نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ آپریشن رد الفساد کی بنیادی خصوصیت ملک کے بعض مقامات پر چھپے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں کرنا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: راجگال میں داعش کے خاتمے کیلیے آپریشن خیبر4 شروع کردیا گیا، آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آپریشن خیبر فور سطح سمندر سے 12 سے 14 ہزار فٹ کی بلندی پر جاری ہے، وہاں کارروائی کے لئے فوج تو پہنچ سکتی تھی لیکن اتنی بلندی پر اسلحہ وگولہ بارود اور راشن سمیت کمک کی فراہمی کو یقینی بنانا آسان نہیں تھا۔ وادی راجگال میں آپریشن میں کامیاب پیشرفت جاری ہے اوراسے عسکریت پسندوں سے خالی کرالیا گیا ہے، اب اس کی مکمل کلئیرنس کا عمل جاری ہے، وہ آئندہ چند روز میں آپریشن خیبر فور کی تکمیل کااعلان کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں