بھوانہ میں پولیس گردیملزم کوزنجیریں ڈال کرچکرلگوائے

مدعی کے سامنے ملزم کوکان پکڑواکرچکرلگوائے گئے،پھررہاکردیاگیا،وڈیوسامنے آگئی

مدعی کے سامنے ملزم کوکان پکڑواکرچکرلگوائے گئے،پھررہاکردیاگیا،وڈیوسامنے آگئی۔ فائل فوٹو

چنیوٹ کی تحصیل بھوانہ میں پولیس گردی کی ایک اوروڈیوسامنے آگئی ہے۔ وڈیو میں ملزم کومدعی کے سامنے مرغابناکرسزادی جا رہی ہے۔


ایکسپریس نیوزنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھوانہ پولیس نے چوری کے الزام میں عمر سجاد کو حراست میں لیااورمدعی شہزادکوبلاکراس کے سامنے ملزم سے تفتیش شروع کردی۔ تفتیشی افسراسحاق ملزم کوکان پکڑوا کرچکر لگوا تارہا،ملزم کوزنجیروں سے باندھے رکھا گیا تھا، سزادے کرملزم کورہاکردیاگیا۔ایس ایچ اوتھانہ بھوانہ افضل کاکہناہے کہ ملزم سجادکے خلاف پچھلے ماہ زیورات اور سامان چوری کامقدمہ درج ہواتھااوراسے رہا نہیں کیا گیا۔
Load Next Story