کریبیئن پریمیئر لیگ شاداب خان کی ٹیم ٹرینیڈاڈ کو پہلی شکست

جمیکا تلاواز کے کپتان کمارا سنگا کارا 47 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔


Sports Desk August 10, 2017
جمیکا تلاواز کے کپتان کمارا سنگا کارا 47 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ فوٹو: فائل

HANGU: کریبیئن پریمیئر لیگ میں شاداب خان کی ٹیم ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو رائیڈرز کو پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

کریبیئن پریمیئر لیگ میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو رائیڈرز نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ان کی پوری ٹیم 147 رنز پر آﺅٹ ہو گئی، کولن منرو 41، ڈیرن براوو 33، سنیل نائرائن 23 اور برینڈن میکولم 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جب کہ باقی کوئی بیٹسمین ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہو سکا، شاداب خان نے 6 رنز بنائے۔ کیسرک ولیمز اور اوڈین سمتھ 3,3، کرشمار سنتوکی 2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے، محمد سمیع نے 22 اور عماد وسیم نے 35 رنز کے عوض ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

جمیکا تلاواز نے 19.2 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف پورا کیا۔ کپتان کمارا سنگا کارا 47 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، لینڈل سیمنز 38، جوناتھن فو 19، رومان پاﺅل 18 اور شکیب الحسن 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، عماد وسیم 2 رنز پر ناٹ آﺅٹ رہے۔ کوپر اور سنیل نارائن نے 2,2 جبکہ شاداب خان نے 25 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔