بھارتی جیل میں قید 3 پاکستانی رہائی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

بھارت نے آج تین پاکستانی شہریوں کو واہگہ بارڈر پر رینجرز حکام کے حوالے کیا۔


ویب ڈیسک February 13, 2013
تینوں پاکستانیوں کو پھولوں کے ہارپہنائے گئے اورمٹھائی کا تحفہ دیا گیا۔ فوٹو: اے ایف پی

کئی برسوں سے بھارتی جیلوں میں قید تین پاکستانی شہری بھارت کی جانب سے رہائی ملنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، جیل میں ہونے والے وحشیانہ تشدد سے تینوں پاکستانی اپنا ذہنی توازن کھوچکے ہیں۔


بھارت نے آج تین پاکستانی شہریوں کو واہگہ بارڈر پر رینجرز حکام کے حوالے کیا۔ اس موقع پر تینوں پاکستانیوں کو پھولوں کے ہارپہنائے گئے اورمٹھائی کا تحفہ دیا گیا۔ برسوں بعد بھارتی قید سےرہائی پانے والے محمد شاہد اور محمد عنایت کا تعلق سیالکوٹ سے ہے جبکہ جلال احمد آزاد کشمیر کا رہائشی ہے۔ تینوں پاکستانی بھارتی جیل میں قید کے دوران بہیمانہ تشدد کے باعث اپنا ذہنی توازن کھوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |