دنیا بھارت کی مذہب دشمن سرگرمیوں کا نوٹس لے صدر آزاد کشمیر

بھارتی سیکیورٹی فورسزاورخفیہ ایجنسیاں مقبوضہ کشمیرکے اندرفرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کررہی ہیں،سردار محمد یعقوب خان


بھارتی سیکیورٹی فورسزاورخفیہ ایجنسیاں مقبوضہ کشمیرکے اندرفرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کررہی ہیں،سردار محمد یعقوب خان

صدر آزاد جموں وکشمیر سردار محمدیعقوب خان نے مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ دو ماہ سے جاری پر تشددکارروائیوں،ایک درجن نوجوانوں کی شہادت اور متعدددرگاہوں،مزارات اور مساجد میں آتش زنی کی وارداتوں کی پر زورمذمت کی ہے،صدارتی ہائوس میں عوامی وفودسے گفتگو میںانھوںنے کہاکہ ماہ مقدس میں بھارتی فورسزکی جانب سے کشمیریوں کے خلاف پرتشدد کارروائیاں قابل مذمت ہیں،ایسی حرکات کے باعث بھارت کے سیکولر چہرے سے نقاب اترچکاہے۔

انھوںنے کہاکہ عالمی برادری بالخصوص امت مسلمہ بھارت کی ان مذہب دشمن سرگرمیوںکا نوٹس لے،انھوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ دو ماہ کے دوران مزارات ، درگاہوں اورمساجد کو جلانے کے10 واقعات پیش آ چکے ہیں،ان وارداتوں میں بھارتی فورسز اور خفیہ ایجنسیوں کے لوگ شامل ہیںجومسلمانوںکے مقدس مقامات کو نقصان پہنچاکرمقبوضہ کشمیرکے اندرفرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں،انھوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارت کی ان سازشوں کا مقابلہ اتفاق و اتحادکے ذریعے کریں۔

انھوں نے کہاکہ آزادکشمیرکی تعمیروترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،حکومت پاکستان اورپیپلزپارٹی کی قیادت کی طرف سے ہمیں ہرلحاظ سے بھرپورتعاون حاصل ہے،پاکستان کومالی مشکلات کے باوجود ہمارے لیے اضافی 20ارب روپے دیناکوئی معمولی بات نہیں،انھوں نے کہاکہ قوم کواس حوالے سے بہت اچھی خبریں سننے کو ملیں گی۔ انھوںنے عوام پر زور دیاکہ وہ ماہ مقدس میں اخلاقی برائیوں سے بچیں اورمقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کی آزادی کیلیے دعا کریں، صدر آزاد کشمیر سے ملاقات کرنیوالوں میں منگ سے سردارگل نوازخالق و دیگر افراد شامل تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں