انجلینا جولی کا بریڈ پٹ سے طلاق نہ لینے کا فیصلہ

انجلینا کو واپس پانے کے لیے سگریٹ اور شراب نوشی چھوڑ دی ہے، بریڈ پٹ


ویب ڈیسک August 10, 2017
انجلینا نے گزشتہ برس بریڈ پٹ سے طلاق کے لئے عدالت سے رجوع کیا تھا- فوٹو: فائل

ہالی ووڈ کی نامور اداکارہ انجلینا جولی نے بریڈ پٹ کی جانب سے شراب نوشی چھوڑنے پر طلاق نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہالی ووڈ کی صف اول کی جوڑی انجلینا جولی اور بریڈ پٹ 2005 میں ایکشن فلم 'مسٹر اینڈ مسز اسمتھ' کی شوٹنگ کے دوران ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے تھے اور تب سے ہی وہ اکٹھے رہ رہے تھے جب کہ اس جوڑے نے 9 برس ساتھ گزارنے کے بعد بلآخر 2014 میں شادی کا فیصلہ کیا تو اس وقت ان کے لے پالک سمیت 6 بچے تھے مگر ان کی شادی زیادہ لمبے عرصے تک نہ چل سکی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے درمیان طلاق کی وجوہات سامنے آگئیں

گزشتہ برس ستمبر میں ہالی ووڈ کی سب سے مہنگی اداکارہ انجلینا جولی نے بریڈ پٹ سے اختلافات کے باعث طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا اور عدالت میں جمع کروائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ بریڈ پٹ کثرت شراب نوشی کے باعث ذہنی تناؤ کا شکار ہیں اور لڑتے جھگڑتے رہتے ہیں جس کا بچوں پر برا اثر پڑ رہا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ 'طلاق کے بعد کا وقت بہت مشکل تھا'

دوسری جانب طلاق کے حتمی فیصلے سے قبل ہی انجلینا جولی بچوں سمیت کرائے کے گھر میں منتقل ہو گئی تھیں جب کہ انجیلنا نے طلاق کی صورت میں بچوں کو اپنی اور بریڈ پٹ نے مشترکہ تحویل میں رکھنے کی درخواست بھی دے رکھی ہے۔

امریکی میڈیا نے حالیہ رپورٹس میں دعویٰ کیا ہے کہ انجیلنا جولی نے بچوں کے ساتھ 9 ماہ کرائے کے مکان میں گزارنے کے بعد اب طلاق لینے کا منصوبہ ترک کردیا ہے اور اس کی وجہ بریڈ پٹ کی وہ عادات چھوڑنا بتایا جا رہا ہے جن کی وجہ سے اس جوڑی میں اختلافات کی نوبت طلاق تک پہنچ گئی تھی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ انجلینا جولی اور بریڈ پٹ نے کئی برس ساتھ رہنے کے بعد شادی کرلی

رپورٹس کے مطابق عدالت میں درخواست دائر کرنے کے بعد دونوں کی جانب سے کسی قسم کا اقدام نہیں اٹھایا گیا اور انجلینا جولی بچوں سمیت کرائے کے مکان سے اپنے نئے مکان میں شفٹ ہونے کی تیاریاں کر رہی ہیں جب کہ اس حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لیے بہت بڑا اقدام ہے اور ہم اپنے خاندان کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

دوسری جانب بریڈ پٹ نے ایک انٹریو میں دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے انجلینا کو واپس پانے کے لیے سگریٹ اور شراب نوشی چھوڑ دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔