پاکستان نے ورلڈ ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

فائنل میں پاکستان کی ٹیم ٹو نے پاکستان کی ہی ٹیم ون کو شکست دی


ویب ڈیسک August 10, 2017
بابر مسیح اور محمد آصف پر مشتمل ٹیم نے سجاد اور اسجد پر مشتمل ٹیم کو شکست۔ فوٹو: فائل

پاکستان نے مصر میں ہونے والی ورلڈ ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں کھیلے گئے ورلڈ ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کے کیوسٹ ہی آمنے سامنے تھے جس میں پاکستان کی ٹیم ٹو نے پاکستان کی ٹیم ون کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد کامیابی سمیٹی۔ بابر مسیح اور محمد آصف پر مشتمل ٹیم نے سجاد اور اسجد پر مشتمل ٹیم کو 5 کے مقابلے میں 4 سیٹ سے شکست دی اور اس طرح ورلڈ ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ میں سونے اور چاندی کے تمغے پاکستان کے حصے میں آئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔