حکومت نے نیٹوسپلائی معاہدے میں ترمیم پر پابندی عائد کردی

نیٹو سپلائی پر پاک امریکا معاہدہ کسی ادارے کی مرضی سے تبدیل نہیں کیاجاسکے گا،ذرائع


Irshad Ansari August 03, 2012
نیٹو سپلائی پر پاک امریکا معاہدہ کسی ادارے کی مرضی سے تبدیل نہیں کیاجاسکے گا،ذرائع۔ فائل فوٹو

وفاقی حکومت نے سینٹرل کوآرڈینیشن کمیٹی پرپاکستان اورامریکا کے درمیان نیٹو سپلائی کے حوالے سے طے پانے والی مفاہمت کی یادداشت کے سمجھوتے(ایم اویو)میںکسی بھی قسم کی ترمیم کرنے پرپابندی عائدکردی ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ سابق سیکریٹری دفاع نرگس سیٹھی نے پاکستان اور امریکا کے درمیان طے پانے والے ایم اویومیںایک شق یہ بھی شامل کرائی ہے کہ دونوںممالک کے درمیان طے پانے والاایم اویوکسی ادارے کی مرضی سے تبدیل نہیں کیا جاسکے گااوراگراس میںدونوںممالک کی باہمی رضامندی کیساتھ کوئی ترمیم کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے تو اس کے لیے پہلے وفاقی کابینہ سے رجوع کرنا ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ سیکریٹری دفاع کی سربراہی میں قائم کی جانے والی سینٹرل کوآرڈینیشن کمیٹی اگرچہ بطور فوکل اتھارٹی فرائض سرانجام دے گی لیکن اس کوبھی اس ایم اویو میں ازخودکسی قسم کی ترمیم کرنے کااختیارنہیںہوگا،وہ صرف سفارش کرے گی،حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے حاصل کی جائیگی، ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ اقدام کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے ایم او یو کو زیاہ سے زیادہ پائیدار اورمحفوظ بناناہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں