نواز شریف کی جدوجہد تمام کٹھ پتلیوں سے کہیں زیادہ ہے مریم نواز

آپ لوگ مکمل طور پر ہار چکے ہیں اس لئے آپ لوگوں کے دل کی جلن سمجھی جا سکتی ہے، مریم نواز


ویب ڈیسک August 10, 2017
آپ لوگ مکمل طور پر ہار چکے ہیں اس لئے آپ لوگوں کے دل کی جلن سمجھی جا سکتی ہے، مریم نواز۔ فوٹو: فائل

عمران خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر سابق وزیراعظم نواز شریف کی ریلی پر تنقید کا جواب دینے کے لئے مریم نواز بھی میدان میں آ گئیں اور کہا کہ نواز شریف کی جدوجہد تمام کٹھ پتلیوں کی مشترکہ کاوشوں سے کہیں زیادہ ہے۔

عمران خان کے بیان پر درعمل دیتے ہوئے مریم نواز نے بھی ٹویٹر پر لکھا کہ نواز شریف کی جدوجہد عمران خان سمیت تمام کٹھ پتلیوں سے کہیں زیادہ ہے، آپ لوگ مکمل طور پر ہار چکے ہیں اس لئے آپ لوگوں کے دل کی جلن سمجھی جا سکتی ہے۔ اب آپ غیر متعلقہ باتیں کر رہے ہیں۔



اس خبر کو بھی پڑھیں: نوازشریف کا کھیل ختم اور وہ ہار گئے ہیں، عمران خان

قبل ازیں مریم نواز نے ٹویٹر پر عوام کی جانب سے اپنے والد کے استقبال کی ایک ویڈیو شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ ایسی ریلی پہلے کبھی نہیں دیکھی جہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگ اچانک جمع ہو کر اپنے لیڈر کیلئے پیار کا اظہار کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔