خواجہ آصف کی نا اہلی کے لیے تحریک انصاف نے درخواست دائر کر دی

عثمان ڈار نے موقف اپنایا ہے کہ خواجہ آصف نے الیکشن کمیشن میں اپنا اقامہ چھپایا ہے۔


Numainda Express August 11, 2017
عثمان ڈار نے موقف اپنایا ہے کہ خواجہ آصف نے الیکشن کمیشن میں اپنا اقامہ چھپایا ہے۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار نے سکندر بشیر ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر درخواست میں خواجہ آصف، سیکریٹری الیکشن کمیشن اور سیکریٹری قومی اسمبلی کو فریق بنایا ہے اور موقف اختیار کیاہے کہ خواجہ آصف نے اقامہ الیکشن کمیشن سے چھپایا، وزیر دفاع ہوتے ہوئے غیر ملکی کمپنی کی ملازمت کرتے رہے، خواجہ آصف کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے غیرملکی کمپنی سے منتقل ہوئے، غیرملکی کمپنی سے لی گئی تنخواہ انکم ٹیکس گوشواروں میں بھی ظاہر نہیں کی گئی لہٰذا انھیں نااہل کیا جائے۔

خبر ایجنسی کے مطابق درخواست گزارنے کہاکہ خواجہ آصف نے الیکشن کمیشن میں خود کو تاجر ظاہر کیا جبکہ وہ غیر ملکی کمپنی میں بطور کلرک فرائض انجام دیتے رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں