نواز شریف کی ریلی میں سعد رفیق کی سرگوشی پر گاڑی کی اسپیڈ بڑھائی گئی

سعد رفیق کو کچھ لوگ لے گئے، ان کے ذریعے نوازشریف کو پیغام دیا گیا، بی بی سی


News Agencies August 11, 2017
قافلے کو تیز رفتاری سے جہلم پہنچانے کی وجہ نواز شریف کا خطاب تھا، لیگی رہنما۔ فوٹو: فائل

جمعرات کو پنجاب ہاؤس راولپنڈی سے روانگی کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف سے وزیر ریلوے سعد رفیق کی سرگوشی کے بعد انکی گاڑی 120 کلومیٹر کی رفتار سے آگے بڑھی اور قافلہ پیچھے رہ گیا جبکہ سابق وزیر کئی استقبالیہ کیمپوں پر بھی نہ رکے جہاں استقبال کے انتظامات دھرے کے دھرے رہ گئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ روز وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق راولپنڈی کے کچہری چوک پہنچے تو اس دوران چند افراد ان سے ملنے آئے اور انھیں اپنے ساتھ لے گئے۔ کچھ دیر بعد ان کی واپسی ہوئی تو وہ سیدھے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی گاڑی میں پہنچے اور اس کے بعد ریلی اس قدر تیز رفتاری سے آگے بڑھی کہ راولپنڈی اور جہلم کے درمیانی علاقوں میں نواز شریف کے استقبال کیلیے انتظامات دھرے کے دھرے رہ گئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے نے نواز شریف کی سکیورٹی پر مامور ایک اہلکار کے حوالے سے یہ دعویٰ کیا جس نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ سعد رفیق کے ذریعے نواز شریف کو کوئی پیغام پہنچایا گیا تھا تاہم دوسری جانب لیگی رہنما اور وزیر کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ قافلے کو تیز رفتاری سے جہلم پہنچانے کی وجہ نواز شریف کا خطاب تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں