اپوزیشن کا ن لیگ کے خلاف گرینڈ الائنس بنانے کا فیصلہ

اتحاد میں پی ٹی آئی، عوامی مسلم لیگ،ق لیگ اور عوامی تحریک شامل ہوگی


عامر خان August 11, 2017
جماعت اسلامی ودیگرجماعتوں کوشامل کرنے کیلیے رابطے کیے جائیں گے ذرائع۔ فوٹو: فائل

KINGSTON: حکمراں ن لیگ کے خلاف ملک کی اہم اپوزیشن جماعتوں نے گرینڈ الائنس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ن لیگ کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے بنائی جانیوالی اس گرینڈ الائنس میں فی الحال تحریک انصاف، عوامی مسلم لیگ ،مسلم لیگ (ق) اور عوامی تحریک شامل ہوں گے جبکہ جماعت اسلامی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کواتحادمیں شامل کرنے کیلیے رابطے کیے جائیں گے۔

اتحاد میں پیپلز پارٹی کو فی الحال شامل کرنے پرکوئی مشاورت نہیں ہوئی، احتجاجی تحریک کا مرکزی نقطہ ''سانحہ ماڈل ٹاؤن ''میں ملوث مبینہ لیگی رہنماؤں اور دیگر کے خلاف کارروائی ہوگا تاہم عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ازسرنو تحقیقات کیلیے اعلیٰ سطح کی جے آئی ٹی کی تشکیل کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کے حوالے سے اپنے قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کردی ہے، قانونی مشاورت مکمل ہونے کا بعد درخواست دائر کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اپوزیشن ذرائع نے بتایاکہ مشترکہ اتحاد کے قیام کا اعلان جلد مشاورتی اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری اس اپوزشین اتحاد کے حوالے سے چوہدری شجاعت حسین، عمران خان اور شیخ رشید سے ملاقاتیں کریں گے، علاوہ ازیں تحریک انصاف، عوامی مسلم لیگ ،مسلم لیگ (ق) اور عوامی تحریک نے مسلم لیگ (ن) کے خلاف اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں دھرنے دینے کے حوالے سے بھی مشاورت مکمل کرلی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں