شہرمیں 18فروری سے انسدادپولیومہم شروع ہوگی
اجلاس میں پولیس اوررینجرزافسران نے بھی شرکت کی
کراچی میں 18فروری سے انسدادپولیومہم شروع کی جائیگی۔
اس حوالے سے ضلعی وسطی سمیت دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنر وں کے دفاتر میں اجلاس منعقد کیے گئے، ضلع وسطی میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سیف الرحمن کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں پولیو رضاکاروں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کے حوالے سے پلان بھی مرتب کرلیا گیا۔
اجلاس میں پولیس اوررینجرزافسران نے بھی شرکت کی ، اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع وسطی میں ایک لاکھ سے زائد بچوں کو پولیووائرس سے بچاؤکی حفاظتی خوراک پلانے کیلیے تمام انتظامات مکمل کرلیے،سیکیورٹی پلان کے مطابق پولیو رضا کاروںکی ٹیموںکے ساتھ ایک پولیس کانسٹیبل کو بھی تعینات کیاجائیگا جبکہ متعلقہ علاقے کی نگرانی رینجرزحکام کریں گے ۔