نواز شریف کے خلاف غداری اور توہین عدالت کی درخواست دائر

سابق وزیر اعظم جو زبان استعمال کررہے ہیں وہ غداری اور توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے، درخواست گزار


ویب ڈیسک August 11, 2017
سابق وزیر اعظم جو زبان استعمال کررہے ہیں وہ غداری اور توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے، درخواستگزار ۔ فوٹو: فائل

ہائیکورٹ میں نواز شریف کے خلاف غداری اور توہین عدالت کا مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف غداری اور توہین عدالت کا مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دائر کی گئی ہے، درخواست گزار کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر معززجج صاحبان کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی جارہی ہے، سابق وزیر اعظم جو زبان استعمال کررہے ہیں وہ غداری اور توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے لہذا نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔

واضح رہے کہ نواز شریف اپنی نااہلی کے بعد میڈیا کے نمائندوں ، غیر ملکی خبر ایجنسیوں اور جلسوں میں عدالتی فیصلے کو سازش سے تعبیر کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |