این اے 120 کی انتخابی مہم تحریک انصاف نے ضابطہ اخلاق پراعتراض اٹھا دیا

اپوزیشن کےپاس عوام پراثرانداز ہونےکے وسائل نہیں اس لیے "اراکین قومی و صوبائی اسمبلی" جیسے الفاظ حذف کیے جائیں، اعتراض


ویب ڈیسک August 11, 2017
حکومتی وسائل بالواسطہ یا بلاواسطہ (ن) لیگی امیدوار کے زیر اثر ہوں گے، پی ٹی آئی

لاہور: تحریک انصاف نے این اے 120 کی انتخابی مہم کے لیے الیکشن کمشین کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پراعتراض اٹھا دیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے چیف الیکشن کمشنرکو خط لکھا ہے جس میں این اے 120 کی انتخابی مہم کے ضابطہ اخلاق پراعتراض اٹھایا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے یکم اگست کو جاری نوٹیفکیشن میں اراکین اسمبلی کے حلقے کے دورے پر پابندی عائد کی تھی، اس حوالے سے شاہ محمود قریشی نے خط میں لکھا ہے کہ تحریک انصاف کو نوٹی فکیشن کے پیرا نمبر 5 اور 6 پر اعتراض ہے، الیکشن کمیشن کا مطمع نظر امیدوار کے لئے خصوصی فوائد کا راستہ روکنا ہے، حزب اختلاف کے رکن کے پاس نا تو وسائل ہیں اور نہ حکومتی اختیار و اسباب جب کہ حلقہ انتخاب کی ترقی کیلئے وسائل پر بھی کوئی اختیار نہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومتی اراکین وسائل و اسباب تک رسائی رکھتے ہیں، حکومتی وسائل بالواسطہ یا بلاواسطہ (ن) لیگی امیدوار کے زیر اثر ہوں گے، الیکشن کمیشن کے نوٹی فکیشن پر ہمارا اعتراض معقول اور بالکل جائز ہے ، اس لیے الیکشن کمیشن نوٹی فکیشن سے "اراکین قومی اسمبلی/ صوبائی اسمبلی" جیسے الفاظ حذف کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |