چین کا امریکا کو شمالی کوریا پر حملے میں پہل سے روکنے کا فیصلہ
چین نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے شمالی کوریا پر حملے میں پہل کی تو وہ مضبوط ہاتھوں سے اس کا جواب دے گا
لاہور:
چینی سرکاری اخبار کے مطابق، جنگ کی صورت میں اگر شمالی کوریا نے امریکا پر حملہ کیا تو چین غیر جانبدار رہے گا لیکن اگر امریکا نے پہل کرتے ہوئے شمالی کوریا پر چڑھائی کرکے وہاں حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی تو پھر چین اسے روکے گا۔
یہ خبر گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شمالی کوریا پر حملے کی دھمکی کے جواب میں جاری کی گئی ہے۔ اپنے بیان میں ٹرمپ نے دعوی کیا تھا کہ شمالی کوریا ایسے منصوبے بنارہا ہے جن کے تحت وہ گوام پر یا بحرالکاہل میں امریکی اتحادی ممالک پر حملے کرے گا۔ اس مبینہ منصوبے کو بنیاد بناتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا پر حملے کی دھمکی دے ڈالی تھی۔
انگریزی زبان میں چین سے شائع ہونے والے سرکاری اخبار گلوبل ٹائمز نے اپنے اداریئے میں لکھا ہے کہ اب تک امریکا یا شمالی امریکا کو محاذ آرائی سے باز رکھنے میں چین کو کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ہے۔ تاہم اس معاملے کے فریقین کو حالات کی نزاکت سمجھتے ہوئے ایسے کسی بھی اقدام سے باز رہنا چاہیے کہ جس سے خطے میں امن متاثر ہو۔
بظاہر آزاد پیرایہ اختیار کرتے ہوئے اس اخبار نے اپنے اداریئے میں لکھا ہے کہ امریکا پر شمالی کوریا کے حملے پر امریکی ردِعمل کی صورت میں چین غیر جانبدار رہے گا لیکن اگر امریکا نے شمالی کوریا پر حملے میں پہل کی تو پھر چین اس کا ''مضبوط ہاتھوں سے'' جواب دے گا۔
تاہم اداریئے میں یہ بھی واضح کیا ہے کہ فریقین (امریکا یا شمالی کوریا) میں سے کسی نے بھی خطّہ بحرالکاہل کی طے شدہ سیاسی حیثیت میں ردّ و بدل کیا تو چین اپنے مفادات کے تحفظ کےلیے کسی بھی طرح کے اقدامات کرنے کا پورا حق رکھتا ہے۔