عوام نے سیاسی شعبدہ بازوں کو گزشتہ انتخابات میں رد کیا اور آئندہ بھی کریں گے شہباز شریف

عوام بلاجواز تماشہ لگانے اور جھوٹ کی سیاست کرنے والوں سے بیزار ہو چکے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب


ویب ڈیسک August 11, 2017
عوام بلاجواز تماشہ لگانے اور جھوٹ کی سیاست کرنے والوں سے بیزار ہو چکے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب۔ فوٹوفائل

KARACHI: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گزشتہ انتخابات میں بھی عوام نے سیاسی شعبدہ بازوں کو رد کیا اور آئندہ بھی یہ عناصر اسی انجام سے دوچار ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام بلاجواز تماشہ لگانے اور جھوٹ کی سیاست کرنے والوں سے بیزار ہو چکے ہیں، گزشتہ انتخابات میں بھی عوام نے سیاسی شعبدہ بازوں کو رد کیا اور آئندہ بھی یہ عناصر اسی انجام سے دوچار ہوں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ملک کسی ایک پارٹی کا نہیں، سب نے مل کر اسے توانا اور خوشحال بنانا ہے، پاکستان ہے تو ہم ہیں اور ہماری سیاست ہے، پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے نام پر افراتفری پھیلانے کی کوشش پاکستان سے دشمنی کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کے عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرنے والوں کو ہوش میں آنا چاہیے، جھوٹ اور منافقت کی سیاست کا انجام دنیا دیکھے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں