کامران نے آسان فتح پاکستان اے کی جھولی میں ڈال دی
104رنز بناکر سلیکٹرز کی توجہ حاصل کرلی، گلبدین کی سنچری افغان ٹیم کے کام نہ آئی۔
KARACHI:
گلبدین نائب کی سنچری بھی افغان کرکٹ ٹیم کو پاکستان اے کیخلاف دوسرے ون ڈے میں7 وکٹ کی شکست سے نہ بچا سکی۔
کامران اکمل نے 104 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر فتح میزبان ٹیم کی جھولی میں ڈال دی، ساتھ ہی انھوں نے سلیکٹرزکی توجہ بھی حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل ٹیموں کے بعد مہمان سائیڈکو پاکستان اے کے ہاتھوں مسلسل دوسری ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،گذشتہ روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں افغانستان نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر207 رنز بنائے،گلبدین نائب نے صرف 93 گیندوں پر 13 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 100 رنز بنائے، میر واعظ 37 اور اصغر 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے،پیسر وہاب ریاض ایک بار پھر بھرپور فارم میں دکھائی دیے اور3 کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا۔
عمران خان بھی تین وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے، عدنان رسول نے 2 اور یاسر شاہ نے ایک وکٹ لی۔ جواب میں کامران اکمل کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان اے نے ہدف 41.3 اوورز میں 3 وکٹ پر حاصل کر لیا، کامران14 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 104 رنز بنا کر ریٹائرڈ آئوٹ ہوئے، علی وقاص نے ناٹ آئوٹ35،احمد شہزاد نے 33 اور عمر امین نے 12 رنز بنائے،کپتان شاہدآفریدی صرف 3 رنز بنا سکے،دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹوئنٹی 20 میچ بدھ کو قذافی اسٹیڈیم میں ہی ہوگا۔