باجوڑ ایجنسی میں بم دھماکے میں 3 افراد جاں بحق 24 زخمی

دھماکا ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا تھا اور اس کے لیے بارودی مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا، ذرائع


ویب ڈیسک August 11, 2017
دھماکا ریموٹ کنٹرول تھا جو سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا، زرائع۔ فوٹو: فائل

تحصیل ناوگئی میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جب کہ 24 زخمی ہوگئے۔

باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ناوگئی کے علاقے چہارمنگ مٹاک میں ریموٹ کنڑول بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو ایجنسی ہیڈکوارٹر اسپتال خار منتقل کیا جہاں مزید ایک زخمی دم توڑ گیا۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کی وجہ سے جانی نقصان میں اضافے کا خدشہ ہے۔

پولیٹیکل حکام کا کہنا ہے کہ ریموٹ کنٹرول بم سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا، دھماکے کی جگہ سے شواہد اکھٹے کرلیے گئے ہیں جب کہ سکیورٹی فورسز علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی کرر ہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں