کوئٹہ میں سرچ آپریشن کے دوران 31 مشتبہ افراد گرفتار آئی ایس پی آر

آپریشن کا مقصد 14 اگست کو یوم آزادی کی تقریبات کو خطرات سے بچانا تھا، آئی ایس پی آر

دہشتگردوں کے قبضے سے ایس ایم جی، پستول اور غیر قانونی گاڑیاں برآمد کی گئیں، آئی ایس پی آر: فوٹو: فائل

ایف سی بلوچستان اور پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے 31 مشتبہ افراد کو گرفتار جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ بر آمد کرلیا۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایف سی بلوچستان اورپولیس نے آپریشن ردالفساد کے تحت کوئٹہ کے مختلف علاقوں کچلاک، کچھی، شہوانی، سریاب، ہزارگنجی، نواں کلی اورفیض آباد میں سرچ آپریش کیا، جس کے نتیجے میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں سمیت 31 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے ایس ایم جی، پستول اور غیر قانونی گاڑیاں برآمد کی گئیں اور آپریشن کا مقصد 14 اگست کو یوم آزادی کی تقریبات کو خطرات سے بچانا تھا۔
Load Next Story