شمالی وزیرستان سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد آئی ایس پی آر

آپریشن کے دوران ہیوی مشین گن، آئی ای ڈیزاورراکٹس سمیت بڑی تعداد میں اسلحہ و ایمونیشن برآمد کیا گیا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک August 11, 2017
آپریشن کے دوران ہیوی مشین گن، آئی ای ڈیزاورراکٹس سمیت بڑی تعداد میں اسلحہ و ایمونیشن برآمد، ترجمان پاک فوج ۔ فوٹو : آئی ایس پی آر

سیکیورٹی فورسز نے آپریشن رد الفساد کے تحت شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن کر کے بڑی تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد کر لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے جس کے تحت سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاعات پر سرچ آپریشن کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے غلام خان، لکی میدان، لپی، سپلگا، خارسین اور روچا میں آپریشن کر کے ہیوی مشین گن، آئی ای ڈیز اور راکٹس سمیت بڑی تعداد میں اسلحہ و ایمونیشن برآمد کرلیا۔

[fb-post-embed url=" https://www.facebook.com/OfficialDGISPR/posts/1759566367674143"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔