ہر قیمت پر امن اور قانون کی بالادستی قائم کرنی ہے سربراہ پاک فوج

کوئی خطرہ قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتا، جنرل قمر جاوید باجوہ


ویب ڈیسک August 11, 2017
آرمی چیف کا اہلیہ کے ہمراہ میجر علی سلمان شہید کے گھر کا دورہ، اہلخانہ سے تعزیت، فوٹو: آئی ایس پی آر

ISLAMABAD: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہر قیمت پر امن اور قانون کی بالادستی قائم کرنی ہے جب کہ کوئی خطرہ قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے میجر علی سلمان کے گھر کا دورہ کیا اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا جب کہ آرمی چیف کے ہمراہ ان کی اہلیہ بھی میجر علی سلمان شہید کے گھر گئیں۔



اس خبر کو بھی پڑھیں: اپردیرمیں فورسزکے آپریشن کے دوران میجرسمیت 4 جوان شہید

اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ قوم متحد، پرعزم اور اپنے ہیروز کا احترام کرتی ہے جب کہ کوئی بھی قربانی دینی پڑے، امن اور قانون کی حکمرانی بحال کریں گے اور کوئی خطرہ قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں