پریس کونسل نے صحافیوں کے ضابطہ اخلاق کیلیے کمیشن تشکیل دیدیا

اجلاس میں میڈیا لاء کو ختم کرنے کے بجائے اس میں ترامیم کرنیکی ضرورت پر زوردیاگیا


Numainda Express August 03, 2012
اجلاس میں میڈیا لاء کو ختم کرنے کے بجائے اس میں ترامیم کرنیکی ضرورت پر زوردیاگیا

KARACHI: پریس کونسل آف پاکستان نے صحافیوں کے ضابطہ اخلاق کے حوالے سے ایک کمیشن تشکیل دیدیا ہے جبکہ قانون ازالہ حیثیت عرفی 2004 کے حوالے سے میڈیا لاء کو سرے سے ختم کرنے کی بجائے اس میں ترامیم کرنیکی ضرورت پر زوردیاگیا ہے۔

پریس کونسل آف پاکستان کا اجلاس چیئرمین راجہ شفقت عباسی کی زیر صدارت گزشتہ روز ایوان اقبال میں منعقد ہوا جس میں کونسل کے ارکان فصیح الرحمان، وامق زبیری، ضیاء شاہد، عائشہ اکرام، اقبال جعفری، جی این مغل، سائرہ افضل تارڑ، ناصر زیدی اور بچن لغاری نے شرکت کی، اجلاس میں میڈیا سے متعلقہ مختلف امور پر غوروخوص کیاگیا۔ اجلاس کو بتایاگیا کہ اطلاعات تک رسائی کے قانون پر عمل درآمد وفاقی سطح پر کیاجارہا تھا اب پنجاب اور خیبر پختونخوا کی حکومتوں کی درخواست پر ان صوبوں میں بھی قانون سازی کی جارہی ہے۔

راجہ شفقت عباسی نے بتایا کہ سارک ممالک کی پریس کونسل کے سربراہوں کو سال رواں کے آخر میں اسلام آباد میں ہونیوالی مجوزہ میڈیا کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے جس میں انہوںنے شرکت پر آمادگی ظاہر کی ہے، اس بارے میں حکومت کو تحریری طورپر آگاہ کردیاگیاہے۔ اجلاس میں حکومت سے کونسل کی گرانٹ میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کرنیکا مطالبہ بھی کیاگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں