انتہا پسندی کیخلاف مشترکہ کوششیں جاری رہینگی اولسن
پاکستانی عوام کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، گورنر، وزیر اعلیٰ کے پی کے سے ملاقات.
امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران پاکستانی عوام اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہم انتہا پسندی کیخلاف اور اپنے لوگوں کو تشدد سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔
انھوں نے گورنر خیبرپختونخوا انجینئر شوکت اللہ خان اور وزیراعلیٰ امیر حیدر ہوتی کے ساتھ ملاقاتوں میںکہا کہ امریکا ،پاکستان سے تعاون پر مبنی اور پائیدار تعلقات کے حوالے سے پر عزم ہے ، پاکستان کیلیے اعانت طویل مدتی سرمایہ کاری کی محسوس ہونے والی علامت ہے ، اس وقت پشاور،طورخم سڑک کی تعمیر نو کے لیے فنڈزدے رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ امریکا نے قبائلی علاقوں میں 650 کلومیٹر طویل سڑکیں بنانے کے علاوہ فاٹا اور خیبرپختونخوا میں2 ہزارچھوٹے منصوبے بھی مکمل کیے ۔اس موقع پرگورنر نے کہاکہ فاٹا اور صوبے میں امن وامان کی حالت بہتر ہے اور مزیدکی توقع ہے۔ انھوں نے امریکی مددپر شکریہ ادا کرتے ہوئے پن بجلی ، مواصلات کی ترقی اور تعلیم کے فروغ کے سلسلے میں تعاون کیلیے درخواست کی۔