13 سالہ انگلش بولر لیوک روبنسن نے 6 بالز پر 6 وکٹیں اڑا دیں

میں نے 30 برس کرکٹ کھیلی لیکن اس طرح کی پرفارمنس پہلے کبھی نہیں دیکھی تھی، اسٹیفن روبنسن


Sports Desk August 12, 2017
میں نے 30 برس کرکٹ کھیلی لیکن اس طرح کی پرفارمنس پہلے کبھی نہیں دیکھی تھی، اسٹیفن روبنسن ۔ فوٹو : فائل

تیرہ سالہ انگلش کرکٹر لیوک روبنسن نے اوور کی تمام 6 گیندوں پر 6 وکٹیں اڑادیں۔

حیرت انگیز طور پر تمام بیٹسمین کلین بولڈ ہوئے، لیوک نے یہ میچ وننگ پرفارمنس رواں ہفتے فلاڈیلفیا کرکٹ کلب کی انڈر13 ٹیم کیلیے پیش کی، ان کی ٹیم نے کوارٹر فائنل میں لینگلے پارک ٹیم کو شکست دی، اب وہ آئندہ ہفتے سیمی فائنل کھیلے گی، اس کارنامے کو دیکھنے کیلیے لیوک کی پوری فیملی بھی گرائونڈ میں موجود رہی، ان کے والد اسٹیفن نے بولر اینڈ سے امپائرنگ کرتے ہوئے تمام وکٹوں کا بغور مشاہدہ کیا۔

والدہ ہیلن میچ کی اسکورنگ جب کہ چھوٹا بھائی میتھیو فیلڈنگ کرتا رہا، دادا گلین بائونڈری لائن پر بیٹھے مقابلہ دیکھتے رہے، سینئر ٹیم کیلیے کھیلنے والے اسٹیفن روبنسن نے کہا کہ یہ غیرحقیقی لگتا ہے، میں نے 30 برس کرکٹ کھیلی، اس دوران ہیٹ ٹرکس تو دیکھیں لیکن اس طرح کی پرفارمنس پہلے کبھی نہیں دیکھی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں