موسیقی شو سے بہترین ٹیلنٹ سامنے لائیں گے فواد خان

شو کے ججز فواد، عاطف اسلم، میشا شفیع، شاہی حسن اور فاروق احمد کی پریس کانفرنس

کل چھتیس بینڈز کو مقابلے میں شرکت کے لیے منتخب کیا گیا۔ فوٹو : نمرہ ملک

پاکستانی موسیقی ہمیشہ سے ہی دنیا پر چھائی ہوئی ہے، پندرہ سال کے وقفے کے بعد ملک میں 'بیٹل آف دی بینڈز' کو دوبارہ شروع کیا گیا ہے، جس کی دو اقساط مختلف ٹی وی چینلز پر نشر ہوچکی ہے۔

گزشتہ روز کراچی کے مقامی ہوٹل میں تعارفی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں موسیقی کے اس سب سے بڑے رئلیٹی شو کے آفیشل ججوں میں فواد خان، عاطف اسلم، میشا شفیع، شاہی حسن اور فاروق احمد نے اظہار خیال کیا۔


پریس کانفرنس میں فواد خان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ موسیقی کے شو کا جج بننا آسان کام نہیں ہے لیکن جتنا میرا تجربہ ہے اس کی روشنی میں بہترین ٹیلنٹ کو آگے لانے کی کوشش کریں گے۔

عاطف اسلم نے کہا کہ یہ شو پاکستانی موسیقی کو ایک نئی جہت دے گی۔ معروف اداکارہ، گلوکارہ اور ماڈل عائشہ عمر آٹھ اقساط پر مبنی اس پروگرام کی میزبانی کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ کل چھتیس بینڈز کو مقابلے میں شرکت کے لیے منتخب کیا گیا۔ شو کا یہ سیزن آٹھ اقساط پر مبنی ہے۔ ان میں کشمیر، درویش، روٹس، بدنام، اورا، میڈ لاک، شجر اور جسیم شامل ہیں۔
Load Next Story