ڈیفنس میں پولیس نے سینیٹر کے بیٹے کو اسلحہ بردار محافظوں سمیت روک لیا

سکندر زہری 3 گاڑیوں میں نصف درجن سے زائد سادہ لباس محافظوں کے ساتھ گزر رہا تھا, ایس ایچ او درخشاں.


Staff Reporter February 13, 2013
کراچی:پولیس اور رینجرز کے اہلکار سینیٹر کے بیٹے کے سیکیورٹی گارڈز کا اسلحہ چیک کررہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

درخشاں کے علاقے ڈیفنس کھڈا مارکیٹ کے قریب پولیس اور رینجرز کی مشترکہ اسنیپ چیکنگ کے دوران بلوچستان کے سینیٹر ثنااﷲ زہری کے بیٹے سکندر زہری کو سادہ لباس اسلحہ بردار محافظوں کے ساتھ روک کر اسلحے کا لائسنس طلب کیا جس پر پولیس اور مسلح محافظوں میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

ایس ایچ او درخشاں فصیح الزماں نے بتایا کہ سکندر زہری 3 گاڑیوں میں نصف درجن سے زائد سادہ لباس محافظوں کے ساتھ گزر رہا تھا کہ اسنیپ چیکنگ کے دوران انھیں روک کر ان کے ہمراہ موجود محافظوں کے اسلحے کا لائسنس طلب کیا گیا جو وہ فوری طور پر پیش نہیں کر سکے تاہم بعدازاں لائسنس دکھانے پر اسلحے واپس کر دیا گیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں