مادھوری ڈکشٹ بننے کے خواب دیکھتی تھیماہرہ خان

فلم بول کی کامیابی میں بہت سارے لوگوں کو کریڈٹ نہیں دیا گیا جن میں میرانام بھی شامل تھا ،ماہرہ خان


ویب ڈیسک August 12, 2017
ناکامی سے آپ سیکھتے ہیں اور سیکھنے سے کامیابی کی طرف ایک قدم اور آگے بڑھ جاتے ہیں ؛ماہرہ خان؛فوٹوفائل

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ ماضی میں وہ مادھوری ڈکشٹ کی طرح ساڑھی پہن کر ڈانس کرنے کے خواب دیکھا کرتی تھیں۔

اداکارہ ماہرہ خان نے دوروز قبل ایک نجی یونیورسٹی کی تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے خصوصی لیکچر کے دوران اپنی زندگی میں آنے والے اتار چڑھاؤاور اپنی کامیابیوں اور ناکامیوں کے حوالے سے کھل کر باتیں کیں۔

ماہرہ نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ ہر انسان اپنی زندگی میں کبھی نہ کبھی ناکامی کا شکار ہوتا ہے میں نے اپنی نجی اور پروفیشنل زندگی میں ناکامی کا منہ دیکھا ہے لیکن مجھے خود پر اوراپنی صلاحیتوں پر مکمل یقین تھا مجھے پتہ تھا کہ ایک دن مجھے کامیابی ضرور ملے گی اورآج میرا یقین جیت گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ماہرہ خان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

ماہرہ نے تقریب میں شعیب منصور کی فلم ''بول''میں کام کرنےکا تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت سارے لوگوں نے فلم ''بول'' میں کام کرنے سے منع کیا تھا کیونکہ فلم میں میرا کردار بہت مختصرتھا لیکن میں نے اپنے دل کی سنی اور بول میں کام کیا بعد ازاں ڈرامے ''ہم سفر'' کے وقت بھی کئی لوگوں نے مجھے کہا کہ میں اس سیریل میں کام نہ کروں لیکن اس وقت بھی میں نے صرف اپنے دل کی سنی اور نتیجہ آپ کے سامنے ہے ہم سفر نے میرے کیرئیر کو آگے بڑھانے میں بہت اہم کردار کیا ہے۔

ماہرہ نےکہا کہ فلم ''بول'' کی کامیابی میں بہت سارے لوگوں کو کریڈٹ نہیں دیا گیا جن میں میرانام بھی شامل تھا لیکن میں نے اس چیز کو زیادہ اہمیت نہیں دی بعد ازاں فلم ''رئیس'' کی ریلیز کے وقت مجھے پتہ چلا کہ مجھ پر بھارت میں اور فلم رئیس پر پاکستان میں پابندی عائد ہوگئی ہے لیکن میں نے اس پابندی کا زیادہ اثر نہیں لیا اور اب میں ایرانی فلم میں کام کررہی ہوں یہ میرے لیے بہت بڑی بات ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ماہرہ خان کو سونم کپور کا خوبصورت تحفہ

انہوں نے مزید کہا کہ ناکامی سے آپ سیکھتے ہیں اور سیکھنے سے کامیابی کی طرف ایک قدم اور آگے بڑھ جاتے ہیں ، انہوں نے کہا ایک وقت تھا جب میں مادھوری ڈکشٹ کی طرح ساڑھی پہن کر ڈانس کرنے اور شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کے خواب دیکھتی تھی اور آج میرا یہ خواب پورا ہوگیا ہے لیکن میں نے اس کیلئے کچھ نہیں کیا سوائے اپنے خوابوں پر یقین کرنے کے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں