امریکی جنگی طیارے کی بحرین کے ایئرپورٹ پر کریش لینڈنگ

امریکا کے ایف 18 طیارے کے انجن میں دوران تکنیکی خرابی ہوگئی تھی


ویب ڈیسک August 12, 2017
کریش لینڈنگ کی وجہ سے طیارے کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ پائلٹ محفوظ رہا — فوٹو : سوشل میڈیا

امریکی جنگی طیارہ دوران پرواز انجن میں خرابی کا شکار ہوگیا جس کی وجہ سے اسے بحرین کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی جبکہ پائلٹ بحفاظت طیارے سے نکلنے میں کامیاب رہا۔

امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق خلیج فارس میں موجود امریکی بحری بیڑے یو ایس ایس نمٹز کے ترجمان کموڈور بل اربن نے بتایا کہ امریکی فضائیہ کے ایف 18 جنگی طیارے نے بحری بیڑے سے اڑان بھری لیکن دوران پرواز اس میں تکنیکی خرابی ہوگئی جس کے بعد اسے کریش لینڈنگ کرنی پڑی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پہلے پائلٹ نے طیارے کو بحرین کے شیخ عیسیٰ ایئربیس پر اتارنا چاہا تاہم یہ ممکن نہیں تھا جس کے بعد جیٹ کو بحرین کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرایا گیا۔ تکنیکی خرابی کی وجہ سے طیارے کو روکنا ممکن نہیں تھا لہٰذا جب طیارہ رن وے پر پہنچا تو پائلٹ طیارے سے بحفاظت نکل گیا۔

امریکی حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور اس واقعے میں طیارے کو جزوی طور پر نقصان پہنچا جبکہ کسی قسم کا کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ امریکی طیارے کی کریش لینڈنگ کے باعث بحرین کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیاروں کی آمد و رفت کئی گھنٹوں تک معطل رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں