سالانہ 4سے 5 ہزارارب روپے ٹیکس چوری ہورہاہے سڈل

70فیصد ارکان پارلیمنٹ گوشوارے جمع نہیں کراتے، ٹیکس چوروں کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے


Online February 13, 2013
70فیصد ارکان پارلیمنٹ گوشوارے جمع نہیں کراتے، ٹیکس چوروں کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ فوٹو: فائل

وفاقی ٹیکس محتسب شعیب سڈل نے انکشاف کیاہے کہ ملک میں سالانہ 4سے 5 ہزارارب روپے کا ٹیکس چوری ہورہاہے۔

انھوں نے نجی ٹی وی کوانٹرویو میں کہا کہ 70فیصد ارکان پارلیمنٹ ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کراتے ۔انھوں نے امیدواروں کے بیان حلفی میں یہ تجویز قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ درخواست دیتے وقت حلفیہ پانچ سالہ ریکارڈ جمع کرائے،بڑے ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

18

نیٹو کنٹینرسکینڈل انکشاف کے بعد60فیصد اسمگلنگ رک گئی،اب ایک ارب روپے کی ڈیوٹی مل رہی ہے۔شعیب سڈل نے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم فنانشل این آر اواور غیر قانونی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں