چیئرمین نیب کی استثنیٰ کے لیے درخواست مسترد جواب کیلیے مہلت

سپریم کورٹ نے ایڈمرل (ر) فصیح بخاری کو سپریم کورٹ میں پیشی سے استثنیٰ دینے کی درخواست مستردکر دی ہے۔


Numainda Express February 13, 2013
سپریم کورٹ نے ایڈمرل (ر) فصیح بخاری کو سپریم کورٹ میں پیشی سے استثنیٰ دینے کی درخواست مستردکر دی ہے۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ نے سپریم کورٹ نے صدرمملکت کوخط لکھنے پر چیئرمین نیب کو دیے گئے توہین عدالت کے نوٹس کا جواب دینے کیلیے18 فروری تک مہلت دیدی ہے اور رینٹل پاور پلانٹ فیصلے پر عملدرآمدکیس کی سماعت ملتوی کر دی ہے۔

گزشتہ روز چیئرمین نیب ایڈمرل (ر) فصیح بخاری کے وکیل نوید مرزا پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ ان کی خدمات آج ہی حاصل کی گئی ہیں اس لیے انھیں جواب کیلیے مہلت دی جائے ،عدالت نے ان کی استدعا منظورکر لی اور قرار دیا کہ عملدرآمدکیس کوبھی اگلی سماعت پر سنا جائے گا۔آن لائن کے مطابق سپریم کورٹ نے ایڈمرل (ر) فصیح بخاری کو سپریم کورٹ میں پیشی سے استثنیٰ دینے کی درخواست مستردکر دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |