جھوٹ اور یوٹرن کی سیاست کرنیوالوں کو عوام نے مسترد کر دیا شہباز شریف

یوٹرن مارنے والا نیازی کہتا تھا کہ نوجوان نسل میرے ساتھ ہے، آج نوجوان نسل نے اسے غلط ثابت کر دیا ہے، شہباز شریف


ویب ڈیسک August 12, 2017
کرپشن کرنے والوں کی توندیں نکل گئی ہیں، شہباز شریف . فوٹو : فائل

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جھوٹ اور یوٹرن کی سیاست کرنے والوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے۔

لاہور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جھوٹ بولنے والا اور یوٹرن مارنے والا نیازی کہتا تھا کہ نوجوان نسل میرے ساتھ ہے، آج نوجوان نسل نے اسے غلط ثابت کر دیا ہے اور اس کی جھوٹ اور یوٹرن کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو لوٹ کر باہر جانے والوں کو تو کسی نے نہیں پوچھا، قوم کے اربوں روپے لوٹ کر سوئس بینکوں میں لے جائے گئے، کرپشن کرنے والوں کی توندیں نکل گئی ہیں جب کہ 4 سال میں ہم پر ایک دھیلے کی کرپشن کا الزم نہیں لگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔