وفاقی سرکاری ملازمین کا رہائشی ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنیکا فیصلہ

اسٹیٹ آفس کے دفاتر میں آئندہ 2 ماہ میں ہاؤسنگ رجسٹریشن سیل قائم کیے جائیں گے


Staff Reporter February 13, 2013
اسٹیٹ آفس کے دفاتر میں آئندہ 2 ماہ میں ہاؤسنگ رجسٹریشن سیل قائم کیے جائیں گے فوٹو: فائل

وزارت ہاؤسنگ نے ملک بھر میں وفاقی حکومت کے ماتحت سرکاری ملازمین کو رہائشی کوارٹرزالاٹ کرنے والے محکمہ اسٹیٹ کے ریکارڈکو مکمل کمپیوٹرائزڈکرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق وزارت ہاؤسنگ اپنے ماتحت ادارے اسٹیٹ آفس کے دفاترمیں ہاؤسنگ رجسٹریشن سیل قائم کرے گی۔ یہ سیل کراچی،کوئٹہ،اسلام آباد،لاہوراور پشاورکے اسٹیٹ آفیسز میں قائم کیے جائیں گے ۔ ان رجسٹریشن سیل کے قیام کا مقصد یہ ہے کہ وفاقی حکومت کے ماتحت رہائشی کالونیوں میں جن ملازمین کو فلیٹس یا کوارٹرز الاٹ کیے گئے ہیں۔

11

ان کے ریکارڈ کومکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ کیا جاسکے، ہررجسٹریشن سیل کو پانچ کمپیوٹرمہیا کیے جائیں گے اورملازمین کا ریکارڈ آئندہ 6سے 8ماہ میں کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا ۔یہ رجسٹریشن سیل آئندہ دوماہ میں قائم کردیے جائیں گے ۔ان رجسٹریشن سیل کے قیام کے بعد آئندہ ملازمین کواس سیل کے ذریعے فلیٹس یا کوارٹرز الاٹ ہوں گے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |