وفاقی حکومت اپنے ملازمین کو اسمارٹ ہاؤسنگ کارڈ جاری کریگی

اس کارڈ کے اجراء کا مقصد یہ ہے کہ جن ملازمین کو رہائشی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں ان کے ڈیٹا کو کمپیوٹرائزڈ کیا جاسکے


Staff Reporter February 13, 2013
اس کارڈ کے اجراء کا مقصد یہ ہے کہ جن ملازمین کو رہائشی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں ان کے ڈیٹا کو کمپیوٹرائزڈ کیا جاسکے۔ فوٹو :فائل

KARACHI: وفاقی حکومت نے اپنے سرکاری ملازمین کو اسمارٹ ہاؤسنگ کارڈ جاری گی۔

ذرائع کے مطابق یہ کارڈ نادرا کے تعاون سے وزارت ہاؤسنگ تیار کرائے گی ۔یہ کارڈ ان سرکاری ملازمین کے لیے تیار کیے جائیں گے جنہیں وفاقی حکومت کی رہائشی کالونیوں میں مختلف کیٹگریز کے تحت فلیٹس یا کوارٹرز الاٹ کیے گئے ہیں ۔ان کارڈز کی تیاری کے لیے وزارت ہاؤسنگ اور نادرا میں جلد معاہدہ ہوجائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جن سرکاری ملازمین کو فلیٹس یا کوارٹرز الاٹ کیے گئے ہیں ان کو وزارت ہاؤسنگ کی جانب سے ایک فارم جاری کیا جائے گا جس میں ان ملازمین سے ان کی سروس اور ان کو حاصل فلیٹ یا کوارٹر کے بارے میں تفصیلات معلوم کی جائینگی۔ اس کارڈ کے اجراء کا مقصد یہ ہے کہ جن ملازمین کو رہائشی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں ان کے ڈیٹا کو کمپیوٹرائزڈ کیا جاسکے۔ یہ کارڈ ان ملازمین کو جاری کیے جائینگے جن کے یوٹیلٹی بلزکلیئر ہونگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |