ون ڈے سیریز میں آرام کے سوال پر بھارتی کپتان کوہلی کوطیش آ گیا
بطور کپتان میری سلیکٹرز سے ٹیم کمبی نیشن پر بات ہوگی، بھارتی کپتان
سری لنکا سے ون ڈے سیریز میں آرام کے سوال پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی غصے میں آگئے۔
ویرات کوہلی نے آرام کے سوال پر غصے سے کہا کہ ایسا کس نے کہا کہ میں آئی لینڈرز سے ون ڈے سیریز میں حصہ نہیں لوں گا، میرا تو ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے، اگر کسی کو میرے کھیلنے سے تکلیف ہے تو وہ مجھے بتائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بطور کپتان میری سلیکٹرز سے ٹیم کمبی نیشن پر بات ہوگی۔
دوسری جانب سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی اور آل راؤنڈر یوراج سنگھ کی سلیکشن پر بھی بڑا سوالیہ نشان عائد ہے کیونکہ اب لوکیش راہول فٹ ہوچکے ہیں جبکہ منیش پانڈے بھی مسابقتی کرکٹ میں واپس لوٹ آئے ہیں، اگر دھونی اور یوراج کو ڈراپ کیا جاتا ہے تو پھر ان کی جگہ یہی دونوں لیں گے بصورت دیگر نوجوان کھلاڑیوں ریشابھ پانٹ اور دنیش کارتھک کو لوکیش اور منیش کیلیے جگہ خالی کرنا پڑسکتی ہے۔